سالانہ کتنے ارب ڈالرز کی منی لانڈرنگ ہو رہی ہے ؟ خوفناک انکشاف ہو گیا

Imran Khan
28دسمبر2018
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک : (اسلام آباد) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلاف ملکی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کرنے جا رہے ہیں۔

وزیرا عظم نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ امریکی محکمہ خارجہ کیمطابق پاکستان میں
سالانہ 10ارب ڈالرز کی منی لانڈرنگ ہورہی ہے۔ہم نے آپریشن شروع کرنے کی بات کی تو سندھ سے چیخیں آنا شروع ہوگئیں ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کرنا مشکل کردیں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان

پاکستان سے کرنسی بیرونِ ملک اسمگل ہورہی ہے ، کرنسی کی اسمگلنگ روکنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔
آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف پاکستان کو آسان شرائط پر قرض دے گا لیکن ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانے کی جلدی نہیں ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ بھارت کے علاوہ باقی ممالک کے ساتھ معاملات بہتر ہو رہے ہیں۔

Facebook Comments