ن لیگ میں دراڑ پڑ گئی ہے! شیریں مزاری

Shireen Mazari
20مئی2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق اور پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ لگتا ہے مسلم لیگ (ن) میں بغاوت ہو گئی ہے۔

شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ بلاول کے افطار ڈنر میں حمزہ شہباز ایک کونے میں بیٹھے ناخوش لگ رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مزے کی بات یہ ہے کہ اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس کی صدارت وہ مولانا فضل الرحمان کریں گے جو خود اسمبلی کے رکن بھی منتخب نہیں ہو سکے۔

انکا کہنا تھا کہ افطار ڈنر میں حمزہ شہباز کو افسردہ دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ن لیگ دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی ہے۔

Facebook Comments