حمزہ شہباز نے وزیر اعظم عمران خان کو کھری کھر ی سنا دیں

Hamza Shehbaz
19مئی2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (لاہور) لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ملک کو تاریخ کے بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے، کھانے پینے کی اشیا میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے، دواؤں کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ عمران خان جیسا شخص ملک کا وزیراعظم بنا۔ گالیوں سے 22 کروڑ لوگوں کا پیٹ نہیں بھرتا، عمران خان کو کارکردگی بہتر کرنا ہو گی یا معافی مانگ کر گھر جانا ہوگا، سیاسی جماعتوں کو مل کر بیٹھنا چاہیے ورنہ قوم معاف نہیں کرے گی، آج اپوزیشن جماعتیں اکٹھیں ہورہی ہیں جہاں ملکی معاملات پر بات چیت ہوگی۔ آج جن چیزوں پر بات چیت ہوگی اس سے نواز شریف اور شہباز شریف کو آگاہ کریں گے۔

Facebook Comments