سردار اختر مینگل بلاول بھٹو کی دعوت افطاری میں شرکت نہیں کریں گے! وجہ سامنے آ گئی

19مئی2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) حکومت اتحادی بی این پی (بلوچستان نیشنل پارٹی) کے قائد سردار اختر مینگل آج پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے افطار ڈنر میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اختر مینگل کراچی میں مصروفیات کے باعث افطار ڈنر میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سرادر اختر مینگل نے گذشتہ شب ٹیلیفون پر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے معذرت کر لی تھی، تاہم ان کی جگہ بی این پی مینگل کا وفد شرکت کرے گا۔

اطلاعات ہیں کہ بی این پی مینگل کے وفد کی قیادت سینیٹر جہانزیب جمالدینی کریں گے۔

Facebook Comments