حکومت نے ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کو بڑی ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کر لیا

18جون2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) حکومت نے ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کو کرپشن کی تحقیقات کیلئے مجوزہ کمیشن کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بجٹ کے بعد قوم سے خطاب میں گذشتہ 10 سالوں کے دوران سابقہ حکومتوں کیلئے گئے قرضوں کی انکوائری کیلئے کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا تھا، جو قرضوں کے استعمال اور ان میں کرپشن کی بھی تحقیقات کرے گا۔

اطلاعات ہیں کہ حکومت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈپٹی چیئرمین حسین اصغر کو کمیشن کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ حسین اصغر سابق پولیس افسر ہیں اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔

Facebook Comments