حکومت کیسے بجٹ منظور کرائے گی؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

Firdous Ashiq Awan Takes On The Opposition
17جون2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ہاتھ ملتی رہ جائے گی ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، حکومت اپنے اتحادیوں سے مل کر بجٹ منظور کرا لے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اسپیکر چیمبر کے باہر شور شرابہ کر کے جمہوریت کا مذاق اڑایا گیا، عوام اپوزیشن کے ورغلانے میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے باہر آ کر اقامہ آصف نے تقریر کی، آج سیاسی ریلو کٹے اکٹھے ہو رہے ہیں، عوامی عدالت سے مسترد ہونے والے ادھار کی آکسیجن پر چل رہے ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ ہم نے کوئی چوری یا ڈکیتی نہیں کی کہ عوام سے کچھ چھپائیں! فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق نے کہا کہ سیاسی ریلوکٹے کہتے ہیں حکومت مخالف احتجاجی ریلی نکالیں گے، مریم نواز پہلے اپنی صفوں میں انتشار ختم کریں پھر حکومت ختم کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ذات پر حملہ کرنے والے سن لیں وہ کرپٹ نہیں ہیں، عمران خان پاک دامن انسان ہیں دنیا ان کے نام کی عزت کرتی ہے، فخر ہے اس جماعت اور ملک کو عمران خان لیڈ کر رہا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وعدہ کرتی ہوں وزیراعظم قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے، ان کو سمجھ نہیں آ رہی تباہ معیشت کو عمران خان کھڑا کر رہے ہیں، حکومت کو 5 سال کا مینڈیٹ ملا ہے اس کے بعد عوامی عدالت میں آئیں گے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ وزیر اعظم کس کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میڈیا میں کام کرنے والوں کیلئے ورکشاپ شروع کریں گے، جولائی سے میڈیا ملازمین کیلئے ورکشاپ شروع ہوگی، میڈیا کے مسائل سننے کیلئے میڈیا ٹریبنول بنائیں گے، بعض میڈیا مالکان نے ملازمین کو روزگار سے محروم کیا ہوا ہے۔

Facebook Comments