انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

US Dollar Increased Value In Inter Bank
17جون2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) امریکی ڈالر کی اونچی اڑان بدستور جاری ہے جبکہ اس کے مد مقابل پاکستانی روپیہ اپنی وقعت کھو کر مزید زوال پذیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر انٹر بینک میں مہنگا ہو گیا۔ ڈالر کی قدر میں 1 روپے 16 پیسہ کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد انٹربینک میں اس کی قیمت 157 روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا تھا اور امریکی ڈالر انٹر بینک میں 155 روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Facebook Comments