پنجاب میں سرکاری ملازمین کی گرانٹس میں تاریخ ساز اضافہ! وزیر اعلیٰ پنجاب نے اعلان کر دیا

16مئی2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (لاہور) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب کے سرکاری ملازمین کی خوشحالی کیلئے بناویلنٹ گرانٹس میں تاریخ ساز اضافہ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے اضافہ شدہ گرانٹس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت پنجاب کے سرکاری ملازمین کے بچوں کے سکالرشپ میں اضافہ اور پرائمری تا سیکنڈری سکول سالانہ 20 ہزار روپے تعلیمی وظیفہ دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ہایئر سیکنڈری اسکول طلبہ کو سالانہ 50 ہزار روپے ایجوکیشنل سکالرشپ ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے بچوں کیلئے میرج گرانٹ میں بھی 3 گنا سے زائد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے صوبائی ملازمین کیلئے میرج گرانٹ 40 اور 50 ہزار سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ روپے کر دی گئی ہے، نیز وفات کی صورت میں جنازہ گرانٹ بھی بڑھا دی گئی ہے۔ سرکاری ملازم کی وفات کی صورت میں لواحقین کو 50 ہزار روپے جنازہ گرانٹ ادا کی جائے گی اور سرکاری ملازم کی بیوہ کو ملنے والی ماہانہ گرانٹ میں بھی اضافہ کا اعلان کیا گیا ہے جو تاحیات ادا کی جائے گی۔

یاد رہے کہ گرانٹس میں اضافے کی نئی شرح کے نوٹیفکیشن کا اطلاق 10 مئی سے ہو گا، جبکہ میرج اور جنازہ گرانٹ میں اضافے کا اطلاق 10 مئی کے بعد کیا جائے گا۔

Facebook Comments