طالبات سے زیادتی اور ان کی ویڈیو بنانے والا پروفیسر گرفتار

16مئی2019
(فوٹو شٹر اسٹاک)

ویب ڈیسک: (لاہور) رحیم یار خان میں طالبات کو بلیک میل اور زیادتی کے الزام میں یونیورسٹی پروفیسر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ ڈی پی او عمر سلامت کے مطابق طالبات نے نجی یونیورسٹی کے پروفیسر پر بلیک میل اور زیادتی کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ ڈی پی او کے مطابق طالبات کی شکایات پر پروفیسر عبدالحسیب کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ طالبات نے شکایت کی کہ ملزم پروفیسرطالبات سے زیادتی کرتا اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتا تھا۔ ڈی پی او عمر سلامت نے یہ بھی کہا کہ مختلف شکایات موصول ہونے اور ویڈیو کی روشنی میں پروفیسر کیخلاف کارروائی کی گئی۔

واضح رہے کہ پروفیسر عبدالحسیب کے خلاف تھانہ بی ڈویژن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Facebook Comments