شہباز شریف نے بڑے بھائی کے معاملے پر حکومت کو دھمکی دے ڈالی

Shehbaz Sharif
16مارچ2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (لاہور) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف کو کچھ ہو گیا تو اسکی ذمہ داری عمران نیازی پر ہو گی، جبکہ پنجاب حکومت نے وزیرِ اعلیٰ کیلئے جن مراعات کا اعلان کیا ہے وہ سمجھ سے باہر ہیں۔

لاہور میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی 5 سال قبل اوپن ہارٹ سرجری ہوچکی ہے، وہ بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے مریض بھی ہیں، جیل میں ان کی طبیعت ناساز ہے، حکومت نواز شریف کی صحت کے معاملے پر غفلت سے کام لے رہی ہے، اگر نوازشریف کو کچھ ہوا تو تمام ذمہ داری عمران نیازی پر ہو گی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو۔۔۔خورشید شاہ نے حکومت کو خبردار کر دیا

شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے وزیراعلی کے لئے جو مراعات منظور کی ہیں، وہ سمجھ سے باہر ہیں، میں نے اپنی وزارت اعلیٰ کے 10 سال میں ایک دن بھی تنخواہ نہیں لی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے، شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ نہ تو میں نے سرکاری مراعات لیں اور نا ہی سرکاری دورے کئے، میں نے اپنا سارا خرچہ خود اٹھایا، بطورِ وزیراعلیٰ علاج کے لیے بھی کسی قسم کی سرکاری مراعات نہیں لیں اور تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کیے، میں نے دس سال تک اپنی ذاتی گاڑی استعمال کی۔

Facebook Comments