پی آئی اے ترقی کے سفر پر! پاکستان سے براہ راست امریکہ کیلئے پروازیں شروع کی جائیں گی

PIA Moves To Grow Fast
15جولائی2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) امریکا کیلئے پاکستان سے براہ راست پروازیں شروع ہونے کا امکان پیدا ہوا ہے، ہوم لینڈ سیکورٹی کا 12 رکنی وفد جیسن شوابل کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور حکومت کی خارجہ پالیسی کے ثمرات آنا شروع ہو گئے، جس کے بعد امریکا کیلئے پاکستان سے براہ راست پروازیں شروع ہونے کا امکان ہے۔ ہوم لینڈ سیکورٹی کا 12 رکنی وفد جیسن شوابل کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گیا ہے، ٹی ایس اے ٹیم 18 جولائی کو کراچی ایئر پورٹ کا دورہ کرے گی۔ ٹی ایس اے ٹیم بورڈنگ پراسیس، اسکریننگ، اور سیکورٹی نظام کی جانچ کرے گی، ٹیم اے ایس ایف ہیڈ کوارٹرز اور پی آئی اے ہیڈ آفس کا دورہ بھی کرے گی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے وزیر اعظم کی ہدایات

واضح رہے کہ امریکی ٹرانسپورٹ سیکیورٹی اتھارٹی پہلی بار پاکستان کا دورہ کر رہی ہے جو پاکستان کیلئے ایک اچھی خبر ہے اور امکان ہے کہ امریکا کیلئے پاکستان سے براہ راست پروازیں شروع ہو جائیں گی۔ گذشتہ ماہ خبر آئی تھی کہ پی آئی اے انتظامیہ نے غیر ضروری اخراجات کو کنٹرول کرنے کیلئے کراچی سے براہ راست لندن جانے والی پروازیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ پی آئی اے کیلئے اچھی خبر! حکومت نے کتنے ارب دینے کی منظوری دے دی

یاد رہے کہ پی آئی اے پہلے کراچی سے لندن کیلئے براہ راست ہفتہ بھر میں 3 پروازیں آپریٹ کرتی تھی، تاہم لوڈ کم اور اخراجات میں اضافے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا تھا۔

Facebook Comments