سندھ پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ! کراچی پولیس کے چیف امیر شیخ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

15جولائی2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (کراچی) سندھ پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلے اور تقرریوں میں کراچی پولیس کے چیف امیر شیخ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ کو تبدیل کر کے ان کی جگہ غلام نبی میمن کو کراچی پولیس کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کےمطابق قمرالزمان کو ڈی آئی جی لائسنس برانچ تعینات کیا گیا ہے جبکہ فرحت جونیجو کو ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ لگایا گیا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ مفت بریانی کھانا جرم بن گیا! شہر قائد میں دو پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا
یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ سند ھ پولیس میں بھی تبدیلی آ گئی

خیال رہے کہ گذشتہ سال ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر کا تبادلہ کر کے ان کی جگہ پولیس سروس آف پاکستان کے 21 گریڈ کے افسر امیر شیخ کو کراچی پولیس کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا، انہوں نے تقریباً 11 ماہ ذمہ داریاں انجام دیں۔

Facebook Comments