آئی جی پنجاب پولیس امجد جاوید سلیمی کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا! ان کی جگہ ۔۔۔

15اپریل2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (لاہور) آئی جی پنجاب پولیس امجد جاوید سلیمی کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن میں آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ امجد سلیمی کی جگہ عارف نواز خان کو نیا آئی پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عارف نواز خان پولیس گروپ کے گریڈ 22 کے افسر ہیں جو اس سے پہلے بطور سیکریٹری نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کام کر رہے تھے۔

Arif Nawaz Khan New IG Punjab Police
عارف نواز خان

یاد رہے کہ امجد جاوید سلیمی کو اکتوبر 2018ء میں آئی جی پنجاب تعینات کیاگیا تھا، جبکہ وہ اس سے قبل آئی جی سندھ بھی رہ چکے ہیں اور ان سے قبل آئی جی پنجاب طاہر نواز خان کو بھی تبدیل کیا جا چکا ہے۔

Facebook Comments