کسی کے نوٹیفیکیشن کرنے سے وزیر اعلیٰ کی پاور ختم نہیں ہوتی! وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

Usman Buzdar
15اپریل2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (لاہور) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کسی کے نوٹیفکیشن کرنے سے وزیراعلیٰ کی طاقت ختم نہیں ہوتی، (وزیراعلیٰ وزیراعلیٰ ہوتاہے)۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آئین اورقانون کے مطابق کام کریں گے، جو افسر کام کرے گا وہ ٹیم کا حصہ رہے گا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان ہمارے بھائی ہیں، وہ دوبارہ آئیں گے توہم ضرور بتائیں گے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزدوروں کی تنخواہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا! یکم مئی کو باضابطہ اعلان ہو گا

وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی قوانین پر عمل درآمد یقینی بنایا جائےگا، سب وزرا اور سیکریٹیریز کو فیلڈ میں جانے کی ہدایت ہے۔ عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ 22 ہزار پنچایت بنیں گی، جبکہ 33 فیصد فنڈ لوگوں تک پہنچائے جائیں گے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ پنجاب میں کتنے لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دئیے جائیں گے؟ وزیراعلیٰ نے بتا دیا

Facebook Comments