کراچی میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد گرفتار! قبضے سے خطرناک ہتھیار برآمد

Terrorism Sign
15اپریل2019
(فوٹو دی پوک)

ویب ڈیسک: (کراچی) کراچی کے علاقے تیسر ٹاؤن سے کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تیسر ٹاؤن سے گرفتار کئے گئے دہشت گردوں میں عبداللہ عرف حمزہ، وسیم، نوید، وقار اور مدثر شامل ہیں جبکہ ان کے قبضے سے دستی بم، اسلحہ، درجنوں گولیاں اور لیپ ٹاپ برآمد ہوا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ! اہم گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں

پولیس کے مطابق ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو اپنی طرف آمادہ کرتے تھے، ملزمان کے خلاف دہشتگردی، ٹیلی گراف ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ پاکستان میں دہشتگردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں! وزیرِ اعظم کا برطانوی جریدے کو انٹرویو

Facebook Comments