رینجرز کی اہم کاروائی! قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان گرفتار

15مارچ2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (کراچی) کراچی میں رینجرز نے ڈکیتی اور قتل میں ملوث تین ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

نجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طارق روڈ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر رینجرز نے لیاری اور گلشن اقبال 13 ڈی میں کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان نے طارق روڈ پر ڈکیتی میں مزاحمت کرنے پر چوکیدار کو قتل کردیا تھا،ملزمان میں اکرم عرف ٹک، باقرعرف ملک، آصف عرف جوگی شامل ہیں۔

ترجمان رینجرز نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ واردات کے بعد ملزمان کے کچھ ساتھی پنجاب فرار ہو گئے تھے جبکہ مذکورہ ملزمان مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

اس گروہ سے تعلق رکھنے والے دیگر چار ملزمان شاہد، سلیم، عابد، طارق کو بھی گرفتار کیا گیا ہے،ترجمان کے مطابق ملزمان سے اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والا رکشہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ تمام ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments