جعلی اکاؤنٹس کیس! نیب نے آصف زرداری اور بلاول کو طلب کر لیا

Asif Ali Zardari Bilawal Bhutto Zardari
15مارچ2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) نیب نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں 20 مارچ کو طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کی مشکلات مزید بڑھ چکی ہیں،نیب (قومی احتساب بیورو) نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں 20 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ بلاول بھٹو کو گرفتار کرنا دل گردے کا کام ہے ، اگر اُنہیں گرفتار کیا گیا تو

نجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیب کی جانب سے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری 20 مارچ کو نیب کے سامنے پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ علی الصبح بینکنگ کورٹ کراچی نے نیب کی منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کرنے کی درخواست منظور کرلی تھی،جبکہ آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت 19 ملزمان کی عبوری ضمانت بھی واپس کردی گئی تھیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس! نیب اور عدلیہ پر کڑی تنقید

آصف زرداری تاخیر سے بینکنگ کورٹ پہنچے تھے جب تفصیلی فیصلہ جاری ہوچکا تھا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جعلی اکاؤنٹس کیس راولپنڈی منتقل ہونے پر کوئی پریشانی نہیں ہے،دوسری جانب آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سابق صدر کی آمد پر احتساب عدالت میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے،پی پی کارکنان اور رہنما سعید غنی، سینیٹر قیوم سومرو،راشد ربانی ودیگر بھی عدالت میں موجود تھے۔

خیال رہے کہ فریال تالپور عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، انکے وکیل کی جانب سے طبیعت ناساز ہونے پر استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

Facebook Comments