ایئر پورٹس کی بہتری کیلئے وزیر اعظم نے پیر کو اہم اجلاس طلب کر لیا

Prime minister Asked an important meeting on Monday For Airports Development
14جولائی2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پیر کو پاکستان کے ایئر پورٹس سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان، سیکریٹری ایوی ایشن، شاہ رخ نصرت اور سول ایوی ایشن کے اعلیٰ افسران شرکت کریں گے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں پاکستان کے ایئرپورٹس کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے اور سی اے اے کے مستقبل کا بھی فیصلہ ہوگا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے دو اہم شعبوں کو الگ کرنے کی باقاعدہ منظوری بھی دی جائے گی، سول ایوی ایشن کے شعبہ ریگولیٹری کو بھی الگ کر دیا جائے گا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شعبہ ایئرپورٹ سروسز کو بھی آؤٹ سورس کرنے کے حوالے اہم فیصلے ہوں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے کہ پاکستان کے ایئرپورٹس دنیا کے جدید ترین ایئرپورٹ ہوں، وزیر اعظم کے وژن کے مطابق مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت میسر ہو اور سیاحت کو فروغ حاصل ہو، خیال رہے کہ سال 1982ء میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ایک خودمختار ادارہ بنایا گیا تھا۔

اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ریگولیٹری کو الگ کرنے کا مقصد بین الاقوامی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے معیار کے مطابق ہوا بازی کی صنعت کو فروغ دینا ہے۔

Facebook Comments