ڈیلی میل کی خبر جھوٹ کا پلندہ ہے اور کچھ نہیں! احسن اقبال

Daily Mail's News Is Totally False And Nothing Else. Says Ahsan Iqbal
14جولائی2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) برطانوی اخبار ڈیلی میل کی شہباز شریف کے خلاف شائع ہونے والی خبر پر احسن اقبال نے اپنا ردعمل دے دیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ڈیلی میل کی خبر من گھڑت اور جھوٹی ہے جس کی کوئی حقیقت نہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے قانونی ماہرین اخبار کے خلاف کاروائی کیلئے جائزہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ برطانوی اخبار میں شائع خبر نے پاکستانی عوام کے سر شرم سے جھکا دئیے ہیں! فردوس عاشق اعوان

انہوں نے کہا کہ تحقیقات کی زیادہ ذمہ داری برطانوی حکومت کی ہے کیونکہ خرد برد برطانوی فنڈز میں ہوئی ہے۔

Facebook Comments