سیالکوٹ کے نواحی علاقے میں سنگدل شوہر کا بیوی پر کھلا تشدد

14اپریل2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (سیالکوٹ) سیالکوٹ کے نواحی علاقے میں ایک شخص نے گھریلو تنازعے پر اپنی بیوی کے سر کے بال کاٹ دئیے جبکہ پولیس نے اس شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے نواحی علاقے میں ایک شخص نے معمولی گھریلو تنازعے پر اپنی اہلیہ کے سر کے بال کاٹ دئیے، پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی ہے، جس کے مطابق متاثرہ خاتون کی 3 سال قبل علی رضا نامی شخص سے شادی ہوئی تھی اور ان دونوں کے درمیان بیٹی کی پیدائش کے بعد سے تعلقات کشیدہ تھے جبکہ اس دوران علی رضا متعدد بار اپنی اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بھی بنا چکا ہے۔

گذشتہ روز ملزم نے اپنی اہلیہ پر ایک بار پھر تشدد کیا اور اس مرتبہ اپنی اہلیہ کے سر کے بال ہی کاٹ دئیے جبکہ گھر سے جاتے ہوئے بیٹی کو بھی چھین کر ساتھ لے گیا ۔

پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

Facebook Comments