وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کی وزارت خطرے میں پڑ گئی

14مارچ2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو انکے عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

نجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،اب ان کی جگہ کسی کو اور کو یہ زمہ داری سونپی جائے گی۔

وزیر اعظم ہاؤس سے اطلاعات ہیں کہ فواد چوہدری کو اطلاعات و نشریات کی وزارت سے ہٹا دیا جائے تاہم انہیں وفاقی کابینہ کاحصہ برقرار رکھا جائے گا جبکہ اطلاعات و نشریات کی وزارت کی جگہ کوئی دوسری وزارت سونپ دی جائے۔

اطلاعات ہیں کہ بابر اعوان کو مشیر اطلاعات بنایا جا سکتا ہے تاہم ان کی تعیناتی اس صورت ممکن ہو سکتی ہے جب وہ نندی پور کیس سے کلیئرنس حاصل کر لیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو بھی وزیر اعظم عمران خان کے کہنے پر عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

Facebook Comments