شہباز شریف نے کوئی کرپشن نہیں کی! حکومتی وزیر نے اہم مقدمے میں بری الذمہ قرار دے دیا

shehbaz sharif
14مارچ2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک : (لاہور) لوکل گورنمنٹ کے وزیر اور صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ میں اربوں روپے کے گھپلوں سے پاک قرار دے دیا۔

لیپ ٹاپ اسکیم میں بدعنوانیوں کے الزامات سے بری قرار پانے کی خبر کے بعد اب سابق وزیراعلی شہباز شریف کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پراجیکٹ میں بھی کلین چٹ مل گئی ہے اور پنجاب حکومت نے منصوبے کو گھپلوں سے پاک قرار دیتے ہوئے بدعنوانی کے الزامات مسترد کردئیے ہیں۔

راجہ بشارت نے  کہا کہ یہ  درست نہیں کہ گھوسٹ ملازمین کی تنخواہیں وصول کرنے میں کئی سیاستدان اور سرکاری افسران ملوث پائے گئے۔  تاہم صرف گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں پروکیورمنٹ پراسیس میں بے ضابطگیوں کی بنا پر اینٹی کرپشن میں متعلقہ افراد پر مقدمہ درج ہے۔

راجہ بشارت نے ایوان کو بتایا کہ سابق دور حکومت میں 7 شہروں لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان اور بہاولپور میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز قائم کی گئیں۔

Facebook Comments