فواد چوہدری کے نزدیک تو سارا پاکستان ہی ۔۔۔ہے! مریم اورنگزیب

Maryam Aurangzeb
13اپریل2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (لاہور) ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بقول سارا پاکستان چور ہے۔

تفصیلات کے مطابق علیم خان سے متعلق فواد چوہدری کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومتی ترجمان نے تصدیق کردی کہ عمران خان نے بیلنس کرنے کیلئے علیم خان کو کالے قانون کی نذر کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب ترجمان فواد چوہدری نے بالآخر خود تسلیم کرلیا کہ نیب آزادانہ کام نہیں کررہا۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ فواد چوہدری عدالتوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، حکومت کہہ رہی ہے نیب اپوزیشن اور حکومت میں بیلنس کر رہا ہے، وفاقی وزیر نے نیب کی غیر جانبداری پر ہی سوال اٹھا دئیے ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) نے وفاقی وزیر اطلاعات سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری یہ بتائیں صرف 9 مہینوں میں ملکی ترقی کی شرح آدھی کیسے ہوگئی؟ افراط زر 3 گنا کیسے بڑھ گیا؟ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فواد چوہدری بتائیں کہ ایک کروڑ نوکریاں کہاں ہیں؟ 50 لاکھ گھرکون سے سیارے پر تعمیر ہو رہےہیں؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وفاقی وزیراطلاعات یہ بھی بتائیں کہ علیمہ باجی اور جہانگیرترین کی منی لانڈرنگ کی دولت حکومت وطن واپس کب لا رہی ہے؟

Facebook Comments