نعیم بخاری کن کیسوں میں نیب کی معاونت کریں گے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

13اپریل2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) نیب (قومی احتساب بیورو) نے سپریم کورٹ میں زیر سماعت بدعنوانی کے اہم کیسوں کیلئے معروف ماہر قانون اور وکیل نعیم بخاری کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ نیب کے مطابق میاں شہباز شریف، فواد حسن فواد، احد چیمہ اور دیگر اہم کیسوں میں اب نعیم بخاری نیب کی جانب سے وکالت کی ذمہ داری سنبھالیں گے، جبکہ اس سلسلے میں نیب کا پراسیکیوشن ڈویژن نعیم بخاری کی معاونت کرے گا۔

یاد رہے کہ نعیم بخاری پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے رکن بھی ہیں اور پاناما کیس میں وہ عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے۔ علاوہ ازیں نعیم بخاری عمران خان کے نا اہلی کیس میں بھی عمران خان کے وکیل تھے۔

Facebook Comments