ایک سال میں بیرونِ ملک سے پاکستانیوں نے کتنے ہزار ارب ڈالرز وطن بھیجے؟

How Many Dollars Sent By Overseas Pakistanis Back To The Country?
10جولائی2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (کراچی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 19 – 2018ء میں ترسیلات زر میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 19 – 2018ء میں ترسیلات زر میں10 فیصداضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 19 – 2018ء میں21 ارب84 کروڑ 15 لاکھ ڈالرز ترسیلات زر ہوئے جبکہ 18 – 2017ء میں صرف19 ارب91 کروڑ ڈالرز کی ترسیلات زر ہوئیں تھی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکا سےترسیلات زر کی شرح میں 20 فیصداضافہ ہوا، 19 – 2018ء میں صرف امریکا سے 3.41 بلین ڈالرز ترسیلات زر آئیں جبکہ برطانیہ سے آنے والی ترسیلاتِ زر میں بھی 18 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی طور پر 3 ارب 41 کروڑ ڈالرز بھیجے گئے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ سالانہ کتنے ارب ڈالرز کی منی لانڈرنگ ہو رہی ہے ؟ خوفناک انکشاف ہو گیا

مجموعی طور پر مالی سال 2019ء کے دوران بیرونِ ملک میں مقیم پاکستانیوں نے 21841.50 ملین امریکی ڈالرز وطن بھیجے، رپورٹ کے مطابق صرف جون کے مہینے میں بھیجے جانے والی ترسیلات کی مالیت 1650.52 ملین ڈالر رہی جو مئی کے مقابلے میں 28.72 فیصد کم جبکہ جون 2018ء کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ 15 جون کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مالی سال 2019ء کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے20.19 ارب ڈالرز کی ترسیلات بھیجیں۔

Facebook Comments