وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر دبئی روانہ ہو گئے

10فروری2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد ) وزیر اعظم عمران خان وزیر اطلاعات فواد چوہدری،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،وزیر خزانہ اسد عمر وزیر برائے میری ٹائم امور اور معاون خصوصی برائے تجارت کے ہمراہ دبئی کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دبئی کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں ،جہاں وہ ساتویں عالمی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،اجلاس میں انکی ملاقات آئی ایم ایف کے سربراہ سے بھی متوقع ہے۔

وزیر اعظم عمران خان ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں بھی شرکت کریں گے ،جہاں متحدہ عرب امارات کی قیادت سے بھی ملاقات شیڈول ہے۔

وزیر اعظم عمران خان عالمی سربراہی اجلاس میں مستحکم اور خوشحال پاکستان کیلئے اپنے وژن کو بھی اجاگر کریں گے،اس کے علاوہ ملکی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی بھی دعوت دیں گے۔

وزیر اعظم کے اس دورے میں انکے ہمراہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،وزیر خزانہ اسد عمر،وزیر برائے میری ٹائم امور اور معاون خصوصی بھی ہوں گے۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کااس موقع پر کہنا ہے کہ پاکستان متفقہ بیل آؤٹ پیکج کا خواہشمند ہے ،ہمیں ایسی شرائط قبول نہیں ہیں جس سے پاکستان کو نقصان پہنچے۔

Facebook Comments