نواز شریف کیلئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی! ایل این جی کیس میں بھی ملزم نامزد

Nawaz Sharif
09فروری2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (راولپنڈی) سابق وزیر اعظم نواز شریف کیلئے ایک نئی مشکل کھڑی ہو گئی ہے ،نیب (قومی احتساب بیورو) نے شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ساتھ انہیں بھی ملزم نامزد کر دیا۔

نیب کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں بطور سابق وزیر پٹرولیم طلب کیا گیا ہے جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بھی ملزم نامز کیا گیا ہے۔

نیب کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور دھوکہ دہی کا الزام ہے،اس کے علاوہ کرپشن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات بھی عائد کئے گئے ہیں۔

Facebook Comments