نیب کیس تو عمران خان پر بھی چل رہا ہے ،انہیں بھی استعفیٰ دینا چاہیئے۔ خورشید شاہ

08فروری2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (لاہور ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ علیم خان کی گرفتاری بظاہر دکھاوا لگتی ہے،نیب کیس تو عمران خان پر بھی چل رہا ہے ،اس لئے انہیں بھی استعفیٰ دینا چاہیئے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ احتساب کا عمل بلا امتیاز ہوتا ہوا نظر نہیں آتا،علیم خان کے خلاف نیب کی کاروائی کو انہوں نے دکھاوے کا نام دیا،انہوں نے کہا کہ احتساب کے عمل کو غیر جانبدار دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ ایسی تبدیلی نہیں چاہتے جو مرغی کے انڈوں پر چلے۔ خورشید شاہ

خورشید شاہ نے کہا کہ علیم خان کو پی ٹی آئی کی اے ٹی ایم مشین کہا جا تا ہے،آگے چل کر بہت سی چیزیں سامنے آئیں گی،علیم خان سے پوچھا جانا چاہیئے کہ انہوں نے لاہور میں الیکشن پر کتنے روپے لگائے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ہم جمہوریت پسند لوگ ہیں،قانون اور پارلیمنٹ کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں،ہمیں بتا یا جائے کہ این آر او کون مانگ رہا ہے،حکومتی اراکین شہبازشریف پر نیب کیسز چلنے پر ان سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں،نیب کیس تو عمران خان پر بھی چل رہا ہے انہیں بھی استعفیٰ دینا چاہیئے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ عمران خان نے ثابت کر دیا کہ وہ ہٹلر ہیں۔ خورشید شاہ

خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت نے نیب قوانین میں تبدیلی کیلئے کہا تھا تو ہم نے جواب دیا کہ آئیں بیٹھ کر بات کر لیتے ہیں،آئین کو مدنظر رکھتے ہوئے اگر کہیں تبدیلی کی گنجائش ہے توکر لیتے ہیں۔

Facebook Comments