احتساب پر اعتراض نہیں ہے مگر عدل کی بنیاد پر ہونا چاہیے: مولانا فضل الرحمن

07جولائی2019
(فوٹو آج نیوز)

ویب ڈیسک: (سکھر) سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں احتساب پر اعتراض نہیں احتساب عدل کی بنیاد پر ہونا چاہیے لیکن ملک میں احتساب عدالتیں اپوزیشن کے خلاف استعمال ہو رہی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پریس کانفرنس اور اس میں ویڈیو ثبوت نے حیرت میں ڈال دیا ہے، ویڈیو میں نواز شریف کے خلاف فیصلے دینے والے جج نے خود دباؤ کا اعتراف کیا، اداروں کے خوف سے دن کو رات اور رات کو دن کہنا پڑے تو یہ ظلم ہے، ہر چیز کی حد ہوتی ہےمگراب وہ حد پار ہوگئی ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: اس حکومت کو مزید نہیں چلنے دیں گے! مولانا فضل الرحمان

ہم پہلے ہی کہتے تھے کہ نیب کو انتقامی کارروائی کے لیے بنایا گیا ہے اور آج احتساب بے نقاب ہوگیا، تمام جماعتیں نیب کا بائیکاٹ کریں، کسی بھی سوال کا جواب نہ دیں اور احتساب کے نام پر انتقام کا حصہ نہ بنیں۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ سلیکٹڈ کا نام لینے پرسلیکٹڈ لوگ ناراض ہوتے ہیں، چلیں سلیکٹڈ نہ صحیح ریجیکٹڈ کہہ سکتے ہیں، یہ حکومت اسٹیبلشمنٹ کی بنائی گئی حکومت ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن جماعتوں کو انوکھی تجویز

Facebook Comments