عمران خان نے روسی صدر کی دعوت قبول کر لی

Imran Khan vs Putin
06جولائی2019
(فوٹو خیبر نیوز)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) روسی صدر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو روس کے دورے کی دعوت دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کیلئے روس کے دورے کی دعوت دی، جسے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے قبول کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان کے ستمبر میں روس جانے کا امکان ہے جہاں وہ کثیر الملک ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کریں گے، ایسٹرن اکنامک فورم 4 تا 6 ستمبر کو روسی شہر ولادی ووستوک میں ہوگا۔

Facebook Comments