ویب ڈیسک: (لاہور) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ میاں صاحب چاہتے ہیں کہ انہیں اسپتال سے جیل واپس بھیج دیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف لاہور میں قائم سروسز اسپتال میں زیر علاج میاں محمد نواز شریف کی عیادت کو پہنچیں،اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ میاں صاحب کو صحت دے ،وہ چاہتے ہیں کہ انہیں اسپتال سے جیل واپس بھیج دیا جائے۔
میاں صاحب تو چاہتے ہیں انھیں ہسپتال سے جیل واپس لے جایا جائے مریم نواز شریف کی میڈیا سے مختصر گفتگو pic.twitter.com/bochXpRXI6
— PML(N) (@pmln_org) February 5, 2019
خیال رہے کہ نواز شریف گذشتہ چار روز سے سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں،گذشتہ روز ان کے دل کے ٹروپ آئی ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے آئی تھی جس کے مطابق انہیں حالیہ دنوں میں دل کا دورہ نہیں پڑا،انکا مکمل بلڈ ٹیسٹ بھی نارمل ہے تاہم ان کا یورک ایسڈ ٹیسٹ بارڈر لائن پر ہے۔