بجلی کی قیمتوں میں اضافہ! صارفین پر کتنے ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا؟

Electricity Prices
05فروری2019
(فوٹو پاکستان ٹوڈے ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے)

ویب ڈیسک : (اسلام آباد) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے دسمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں57 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر نیپرا نے مؤقف اپنایاہے کہ دسمبر میں کوئلے اور آر ایل این جی پلانٹ سے مقررہ بجلی پیدانہ کی جا سکی، جس کی وجہ سے اخراجات میں اضافہ ہواجسے فیول ایڈجسٹمنٹ سے پورا کیا جائے گا۔

نیپرا حکام کا مزید کہنا تھا کہ کوئلے اور آر ایل این جی پلانٹس چلائے جاتے تو صارفین کو پانچ سے چھ پیسے فی یونٹ سستی بجلی دستیاب ہوتی۔ قیمتوں میں اضافے کے حکومتی فیصلے سے صارفین پر 4 ارب 20 کروڑ
روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

واضح رہے کہ کے الیکٹراک، لائف لائن اور زرعی صارفین کو قیمتوں میں اضافے سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔

Facebook Comments