پانچ فروری کشمیر ڈے ! یومِ یکجہتیِ کشمیر منانے کا آغاز کب ہوا؟

05فروری2019
(فوٹو آرٹس کونسل ڈاٹ او آر جی ڈاٹ پی کے)

ویب ڈیسک : (لاہور) آج مورخہ 5فروری بروز منگل کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کرنے کیلئے یومِ یکجہتیِ کشمیر منایا جارہاہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط اور ریاستی دہشتگردی کے خلاف احتجاجی ریلیاں اور تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔کشمیریوں کی لازوال قربانیوں اور تحریکِ آزادی کے متوالوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے دنیا بھرمیں جلسوں اور کانفرنسوں کا انعقاد کیا جاتاہے۔

حکومت پاکستان نے اس موقع پر چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان ، آزاد جموں کشمیراور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کررکھاہے۔

اس دن کو یومِ یکجہتی کے طورپر منانے کا مقصد اقوامِ عالم کی توجہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل اور کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دینے کی جانب مبذول کرواناہے ۔

واضح رہے کہ مسئلہ کشمیرگذشتہ سات دہائیوں سے اقوام متحدہ کی توجہ کا منتظر ہے ۔مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کیلئے کئی قراردادیں بھی منظور کی گئیں لیکن اُن پر آج تک عمل درآمد نہ ہوسکااور اس مسئلے کا حل نہ ہوناعالمی ادارے کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔

یوم یکجہتیِ کشمیر منانے کا باقاعدہ آغاز5فروری 1990ء میں کیا گیا، جس کے بعد یہ دن ہرسال باقاعدگی سے منایاجاتاہے ۔ ملک بھرمیں سرکاری اور نجی سطح پر تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔

کشمیرمیڈیا سروس کیمطابق 1989ء سے اب تک بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی
سے 95ہزار283بیگناہ کشمیریوں شہیدہو چکے ہیں۔

Facebook Comments