دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ کس ملک کا ہے؟

Which country has the most powerful passport in the world?
08جولائی2020
(فوٹو فوربز)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) پاسپورٹ انڈیکس نے سال 2020 کی فہرست جاری کر دی جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ نے ایک سال کے دوران 6 درجے ترقی کر لی۔

دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹ پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے پاسپورٹ انڈیکس نے سال 2020 کی فہرست جاری کی جس کے مطابق جاپان نے ایک بار پھر دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

فہرست کے مطابق نیوزی لینڈ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ فن لینڈ، آسٹریا، لیوگژیم بورگ، جنوبی کوریا، سوئٹزرلینڈ، آئرلینڈ، آسٹریلیا اور ڈنمارک بالترتیب دنیا کے تیسرے، چوتھے، پانچویں، چھٹے، ساتویں، آٹھویں، نویں اور دسویں طاقت ور ترین پاسپورٹ قرار پائے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: ایف آئی اے کے عملے نے پاکستانی سائنسدان کا پاسپورٹ پھاڑ ڈالا

چاپان کے پاسپورٹ کے حامل افراد 117 ممالک کا بغیر ویزہ سفر کر سکتے ہیں جبکہ انہیں دنیا کے 82 ممالک جانے کے لیے ویزہ حاصل کرنے کی ضرورت ہو گی، اسی طرح نیوزی لینڈ کا پاسپورٹ رکھنے والے بھی 117 ممالک کا سفر کر سکتے ہیں جس میں سے ان کے لیے 77 ممالک کا ویزہ معاف ہے جبکہ 40 ممالک ایسے ہیں جہاں اترنے کے بعد انہیں ویزہ حاصل کرنا ہو گا۔

فن لینڈ، آسٹریا، لیوگژیم بورگ، جنوبی کوریا، سوئٹزرلینڈ، آئرلینڈ، آسٹریلیا کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد بغیر ویزہ حاصل کیے 116 ممالک کا سفر کر سکتے ہیں جبکہ ڈنمارک کے پاسپورٹ کے حامل افراد 115 ممالک کا بغیر کسی پابندی کے سفر کر سکتے ہیں۔

انڈیکس رینکنگ میں پاکستانی پاسپورٹ کی 6 درجہ ترقی ہوئی، گزشتہ فہرست میں پاکستان کا پاسپورٹ 198 نمبر پر تھا جبکہ سال 2020 میں ترقی کے بعد یہ192 نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ فہرست میں سب سے آخری نمبر 199ویں نمبر پر عراق، 198 پر افغانستان، 197 پر شام، 196 پر صومالیہ، 195 پر یمن اور 194 پر ایران کے پاسپورٹ رہے۔

عالمی اداروں کی جانب سے بنائی جانے والی رینکنگ کی روشنی میں مذکورہ ممالک کے پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کو کچھ ممالک جانے کی اجازت ہوتی ہے۔ درجہ بندی میں بہتری کے بعد پاکستانی شہری 33 ممالک کا بغیر ویزہ سفر کر سکتے ہیں۔

Facebook Comments