مرتد ہو کر ہندو مذہب اختیار کرنے والے وسیم رضوی کو بھارت میں گرفتار کرلیا گیا

Waseem Rizvi
14جنوری2022
( فوٹو: انٹرنیٹ )

ویب ڈیسک: ( اردو گرام آنلائن ) اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کرنے والے وسیم رضوی عرف جتندر تیاگی کو اسلام کے بارے میں نامناسب کلمات ادا کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ہندوؤں کے مذہبی مقام ہردوار میں ہندوؤں کے ایک اجتماع کے دوران جتندر تیاگی نے اسلام کے بارے میں نامناسب باتیں کیں جس پر انہیں اترا کھنڈ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ملزم کی تقریر کو فیس بک پر لائیو دکھایا گیا تھا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی تقریر میں کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کیے ہیں۔

Facebook Comments