امریکی فضائیہ کی بمباری سے 4 افغان فوجی ہلاک متعدد زخمی

Air Craft
12نومبر2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک:(کابل) امریکی فضائیہ نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں غلطی سے افغان فوج کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنا دیا جس کے نتیجے میں افغان نیشنل آرمی کے 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے ضلع لوگر میں پل نامی علاقے میں جنگجوؤں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران امریکی فضائیہ نے بھی بھرپور حصہ لیا اور اسی دوران غلطی سے طالبان کی کمین گاہ سمجھ کر افغان فوج کی چیک پوسٹ پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں 4 فوجی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس ترجمان شاہ پور احمد زئی نے میڈیا کو بتایا کہ ہم اس علاقے میں امریکی فضائیہ کی کارروائی سے آگاہ تھے اور مکمل تعاون کر رہے تھے تاہم حادثہ کسی قسم کی غلط فہمی کے باعث پیش آیا جس کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ آئندہ سرچ آپریشن کے دوران رابطوں کو مزید مستحکم اور بھرپور منصوبہ بندی سے کیا جائے گا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: افغانستان میں طالبان کی بڑھتی ہوئی کاروائیاں! متعدد فوجی ہلاک کئی لاپتہ

واضح رہے کہ اسی ضلع میں گزشتہ شام امریکی فوج کی ایک گاڑی کو باردوی سرنگ کے دھماکے میں اُڑا دیا گیا تھا جس میں ایک مقامی ڈرائیور ہلاک ہو گیا تھا، دھماکے بعد امریکی فضائیہ نے اس علاقے میں فضائی کارروائی کی تھی۔

Facebook Comments