آئس لینڈ کی بہادر وزیراعظم نے زلزلے کے دوران بھی انٹرویو جاری رکھا، ویڈیو وائرل

Katrín Jakobsdóttir
21اکتوبر2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (ریکیاوک) آئس لینڈ کی وزیراعظم کیٹرین جیکب دوتریس کے ایک آن لائن انٹرویو کے دوران اچانک زلزلے کے جھٹکوں سے در و دیوار ہلنے لگے تاہم وزیراعظم نے جذبات پر قابو رکھا اور انٹرویو مکمل کروا لیا۔

آئس لینڈ کی وزیراعظم کی ایک ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آن لائن انٹرویو کے دوران اچانک وزیراعظم کے کمرے کے در و دیوار لرزنے لگتے تھے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر وزیراعظم نے کہا کہ ’اوہ میرے خدا ! زلزلہ آیا ہے ۔۔ ’’کوئی بات نہیں یہ آئس لینڈ ہے‘‘ اور ایسا ہوتا رہتا ہے۔ اس کے بعد وزیراعظم نے اپنی گفتگو جاری رکھی اور سوالات کے جوابات دیئے۔

انٹرویو کے بعد اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کیٹرین نے بتایا کہ وہ خیریت سے ہیں اور وزیراعظم ہاؤس مضبوط ہونے کی وجہ سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے انٹرویو کے دوران آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 5.6 محسوس کی گئی ہے جب کہ اس کا مرکز جنوب مغربی علاقے ہافنارفجودر میں تھا۔

Facebook Comments