معاشی بحران کے شکار سری لنکا نے ملک کی اہم “چیز” فروخت کرنے کا اعلان کردیا

Sri Lanka
28اپریل2022
( فوٹو: فائل )

ویب ڈیسک: ( کولمبو ) معاشی طور پر بحران کا شکار اور ڈالر میسر نہ ہونے کی وجہ سے کھانے اور ایندھن کی قیمت ادا کرنے سے محروم سری لنکا نے اعلان کیا ہے کہ وہ غیر ملکی کرنسی کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے طویل مدتی ویزا فروخت کرے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق سری لنکن حکومت نے کہا کہ جو غیر ملکی کم از کم ایک لاکھ ڈالرز ملک میں جمع کرائیں گے انہیں ’گولڈن پیراڈائز ویزا پروگرام‘ کے تحت 10 سال کے لیے سری لنکا میں رہنے اور کام کرنے کے لیے ویزا جاری کیا جائے گا۔

حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ رقم ایک مقامی بینک اکاؤنٹ میں رکھوائی جانی چاہیے جو قیام کی مدت تک بینک میں لاک رہے گی۔ کولمبو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سری لنکا کے وزیر میڈیا نلاکا گوڈاہوا نے کہا کہ ’ایسے وقت میں جب ملک آزادی کے بعد بدترین مالی بحران کا شکار ہے، یہ ویزا پروگرام سری لنکا کی مدد کرے گا‘۔ حکومت نے ایسے غیر ملکیوں کے لیے پانچ سال کا ویزا فراہم کرنے کی بھی منظوری دی ہے جو جزیرے پر کم از کم 75 ہزار ڈالر مالیت کا کوئی اپارٹمنٹ خریدیں گے۔

Facebook Comments