سعودی عرب کی پولیس نے خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا

Saudi Arabian Police
30جولائی2020
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (ریاض) سعودی عرب کے مختلف شہروں میں پولیس نے کارروائیاں کر کے شہریوں کو لوٹنے والے اور گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں پولیس نے غیر ملکی ورکرز کو لوٹنے، گھروں میں چوری کی وارداتیں کرنے اور جیب کاٹنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے معاون ترجمان محمد الدریہم کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان مقامی شہری ہیں اور انہوں نے دمام شہر کے مختلف محلوں میں 68 وارداتیں کی تھیں۔

ترجمان کے مطابق پولیس کو ایک عرصے سے ان کی تلاش تھی، گھروں میں وارداتوں اور غیر ملکی ورکرز کو لوٹنے کے باعث شہر بھر میں بدامنی کا ماحول تھا، پولیس نے تینوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے انہیں پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ فلسطین کی بندر بانٹ! تین شیر ڈٹ گئے، سعودی عرب نے کفار کا ساتھ دے دیا

ادھر ریاض پولیس نے بھی 3 جرائم میں ملوث 2 ایتھوپین شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے، پوچھ گچھ سے پتہ چلا کہ ایتھوپین سرحدی قانون کی خلاف ورزی کر کے ملک میں داخل ہوئے تھے اور بینکوں سے نکلنے والے افراد کو لوٹ رہے تھے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ سعودی عرب کی فوج میں پہلا خواتین ونگ کھول دیا گیا

ملزم اپنی وارداتوں میں اب تک 3 لاکھ ریال جمع کر چکا تھا، ملزمان کو ایف آئی آر درج کر کے قانونی کارروائی کیلئے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔

Facebook Comments