سعودی عرب جانے کے خواہشمند حضرات کیلیے بڑی خوشخبری، سعودی حکومت کا بڑا اعلان

Saudi Arabia
26جنوری2022
( فوٹو: انٹر نیٹ )

ویب ڈیسک: ( ریاض ) سعودی عرب کی حکومت نے کورونا پابندیوں کے باعث واپس اپنے ملک نہ جاپانے والے تارکین وطن کے اقاموں اور ویزوں میں ایک بار پھر سے مفت میں توسیع کا اعلان کر دیاہے ۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سفری پابندی والے ممالک میں موجود سعودی اقامہ ہولڈرز کے اقامے اور ایگزٹ ری انٹری ویزوں میں 31 مارچ 2022 تک مفت توسیع کردی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی وزارت خزانہ اور قومی ادارہ برائے معلومات کے مشترکہ تعاون سے اقامہ اور ایگزٹ ری انٹری ویزے کی مفت تجدید کی گئی ہے۔

یہ سہولت خودکار طریقے سے مذکورہ زمروں میں شامل غیرملکیوں کو فراہم کردی جائے گی۔اسی طرح وہ ممالک جہاں سے سعودی عرب آنے پر پابندی ہے وہاں موجود سعودی وزٹ ویزا ہولڈرز کے ویزے کی میعاد بھی 31 مارچ 2022 تک بڑھا دی جائے گی۔خیال رہے کہ یہ سہولت صرف ان غیرملکیوں کے لیے ہے جو سعودی سفری پابندی سے متاثر ہیں۔

Facebook Comments