سعودی بچوں کیلئے خوشخبری! حکومت نے عرصہ سے عائد پابندی ہٹا دی

Saudi Citizens
01جون2020
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (ریاض) سعودی عرب میں بازاروں اور تجارتی مراکز میں بچوں کو لانے کی پابندی ختم کر دی گئی ہے، 15 برس سے کم عمر بچوں کو حفاظتی تدابیر کے ساتھ آنے کی اجازت دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں اتوار سے 15 برس سے کم عمر کے بچوں کو بھی تجارتی مراکز میں آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

وزارت تجارت کے ترجمان عبد الرحمٰن الحسین کے مطابق اتوار 31 مئی سے بازاروں اور تجارتی مراکز میں 15 برس سے کم عمر کے بچوں کو بھی حفاظتی تدابیر کے ساتھ آنے کی اجازت ہو گی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ کیا اس سال سعودی حکومت کورونا وائرس کی وجہ سے حج منسوخ کر سکتی ہے؟

ترجمان نے بتایا کہ تجارتی مراکز اور مالز کو صارفین کیلئے خصوصی پیشکشیں جاری کرنے کی بھی ہدایت دے دی گئی ہے، یہ اجازت سعودی عرب میں صحت کے حالات معمول پر آنے والے اقدامات کے تحت دی گئی ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ سعودی عرب نے بے حیائی کا ایک اور دروازہ کھول دیا

واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے جمعہ کو کورونا وائرس کو پھیلنے اور لگنے سے بچانے کیلئے متعدد اقدامات اور شرائط کا اعلان کیا تھا، ان پر اتوار 31 مئی سے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ سعودی عرب نے غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان کر دیا

سعودی حکام نے بچوں کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے عوامی مقامات خصوصاً تجارتی مراکز آنے پر پابندی عائد کر دی تھی تاہم اب جبکہ ملک بھر میں وائرس کے حوالے سے صورتحال قابو میں آ گئی ہے تو بچوں پر عائد پابندی اٹھا لی گئی ہے۔

Facebook Comments