سعودی عرب نے مسئلہ کشمیر سے متعلق اہم بیان جاری کر دیا

Saudi Arabia issues important statement on Kashmir issue!
08اگست2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (ریاض) سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت مقبوضہ کشمیر کا تنازع پرامن طریقے سے حل کریں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کی حفاظت اور کشمیریوں کے مفادات کا تحفظ کیا جائے۔

سعودی عرب نے بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس امر کی ضرورت پر زور دیا ہے کہ تنازع جموں و کشمیر کا پر امن حل بین الاقوامی قراردادوں کی روشنی میں نکالا جائے۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دفترِ خارجہ کے ایک عہدیدار نے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب جموں و کشمیر کے موجودہ حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے، جس کی وجہ بھارتی دستور آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی ہے، آرٹیکل 370 جموں و کشمیر کیلئے خود مختاری کی ضمانت ہے۔

سعودی عرب نے جموں و کشمیر کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ متعلقہ بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق تنازع پر پرامن طریقے سے حل نکالا جائے، متعلقہ فریق خطے میں امن و استحکام کی حفاظت اور کشمیریوں کے مفادات کا احترام کریں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے انہیں کشمیر کی صورتحال سے روشناس کروایا تھا۔

Facebook Comments