روس نے دنیا کی پہلی رجسٹرڈ کورونا ویکسین تیار کر لی! استعمال کیلئے مارکیٹ میں دستیاب

COVID 19 Vaccine Russia
14ستمبر2020
(فوٹو : لائیو مِنٹ ڈاٹ کام)

ویب ڈیسک: (ماسکو) روس نے دنیا کی پہلی رجسٹرڈ کورونا ویکسین تیار کر لی ہے، جسے آج سے ملک بھر میں استعمال کیلئے پہنچایا جائے گا۔

تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ وبائی مرض کورونا کے سدباب کیلئے روس نے دنیا کی پہلی رجسٹرڈ ویکسین تیار کر لی ہے، سپتنک وی نامی ویکسین کی ملک بھر میں ترسیل کیلئے آج سے شروعات کی جا رہی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے روسی وزیر صحت مرشکو کا کہنا تھا کہ حکومت نے مذکورہ ویکسین کے معیار اور اسکے تحفظ کیلئے بہترین انتظامات کیے ہیں، اور اس ویکسین کو ملک کے دور دراز اور خاص طور پر ان علاقوں میں پہلے پہنچایا جائے گا جہاں کورونا کے کیسز زیادہ ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ ویکسین کی آزمائش کے تیسرے مرحلے سے پہلے ہی روسی حکام نے اسے استعمال کیلئے منظور کر لیا تھا، جس پر بہت تنقید بھی کی گئی تھی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ چین ہمارا کورونا ویکسین کا فارمولا چوری کرنے کی کوشش کر رہا ہے، امریکا

روسی حکام کی جانب سے اس ویکسین کی کوالٹی سے متعلق وضآحتی بیان میں کہا گیا کہ اس کے استعمال سے متاثرہ افراد میں مدافعتی قوت پیدا ہوئی اور اینٹی باڈیز پیدا ہوئیں جبکہ معمولی سے سائیڈ افیکٹس سامنے آئے۔

Facebook Comments