صدر ایردوان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے جاندار خطاب

Recep Tayyip Erdoğan
23ستمبر2020
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (انقرہ) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے مستقل قیام کی خاطر مسئلہ کشمیر جلد حل ہونا چاہیئے۔

جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہم یونان سے مذاکرات کرنے کیلئے بھی تیار ہیں لیکن کسی قسم کی ہراسگی میں نہیں آئیں گے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ مسجدوں کے مینار ہمارے نیزے ہیں جو دشمنوں کے سینوں میں پیوست ہیں! رجب طیب ایردوان

دوسری جانب چین کے صدر شی جن پنگ نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں چینی صدر نے کہا کہ دنیا میں کسی ملک کو دوسرے ملک پر غالب ہونے کا اختیار حاصل نہیں ہونا چاہیئے، کورونا وائرس دنیا کیلئے بہت بڑا امتحان ہے، اقوام متحدہ کو چاہیئے کہ چھوٹے ملکوں کو انصاف فراہم کرے اور انکی خود مختاری کو یقینی بنائے۔

Facebook Comments