بھارت ریپ کا گڑھ بن گیا، ہر دس منٹ بعد ایک کیس رپورٹ ہونے لگا

Rape in india
12جنوری2022
( فوٹو: انٹرنیٹ )

ویب ڈیسک: ( بھوپال ) بھارت میں جنسی زیادتی کے واقعات ہر 10 منٹ بعد رپورٹ ہونے لگے۔

اطلاعات کے مطابق مدھیہ پردیش کے بھوپال کے مضافات میں نذیر آباد تھانے کے علاقے میں ایک 26 سالہ شخص کے خلاف ایک 17 سالہ لڑکی کی عصمت دری اور بلیک میل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ملزم اور متاثرہ ایک ہی گاؤں کے رہنے والے ہیں اور یہ معاملہ سوشل میڈیا پر 11ویں جماعت کی طالبہ لڑکی کی فحش تصاویر سامنے آنے کے بعد سامنے آیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد سے گاؤں کے ایک رہائشی نے رابطہ کیا جس نے انہیں اپنی بیٹی کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فحش تصاویر کے بارے میں بتایا۔ اس کے بعد متاثرہ کے والد نے شکایت درج کرائی۔

بھارت میں جنسی زیادتی کے واقعات میں بہت اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق ہر دس منٹ بعد ایک ریپ کیس رپورٹ ہو رہا ہے۔

Facebook Comments