ناجائز مراسم پر شادی شدہ خاتون کو سرِ عام 100 کوڑے ماردیے گئے

Indonesia
24جنوری2022
( فوٹو: فائل )

ویب ڈیسک: ( جکارتہ ) انڈونیشیا میں ناجائز مراسم کا ارتکاب کرنے والی شادی شدہ خاتون کو سرِ عام 100 کوڑے لگائے گئے جب کہ ان کے ساتھی مرد کو 15 کوڑے مارے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صوبہ آچے میں سنہ 2018 میں شادی شدہ خاتون کو ایک شادی شدہ مرد کے ساتھ باغ میں دیکھا تھا۔ دونوں کے خلاف شرعی عدالت میں کیس چلا جس کے دوران خاتون نے ناجائز تعلقات کا اعتراف کرلیا جس پر اسے 100 کوڑوں کی سزا سنائی گئی۔

خاتون کے ساتھ موجود مرد نے جسمانی تعلق کا تو اعتراف نہیں کیا تاہم اس نے خاتون سے پیار کا اظہار کیا جس پر اسے 30 کوڑوں کی سزا سنائی گئی۔ بعد ازاں اس شخص نے اپیل کی جس کے باعث اس کی سزا کم کرکے 15 کوڑے کردی گئی ۔

دونوں کو جمعرات کو سرِ عام کوڑے مارے گئے۔ اس دوران بڑی تعداد میں مقامی لوگ جمع ہوئے۔ خاتون کو کوڑوں کی سزا کے دوران تھوڑی دیر کی بریک بھی کرنا پڑی کیونکہ وہ درد برداشت نہیں کر پا رہی تھیں۔

Facebook Comments