پاکستان نے 38 بھارتی سفارتی اہلکار واپس بھیج دیئے

Pakistan deports 38 Indian diplomats
30جون2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) بھارتی سفارتکاروں سمیت ہائی کمیشن کے 38 اہلکار پاکستان سے واپس بھارت روانہ ہو گئے۔

پاکستان کی جانب سے بھارتی ہائی کمشنر کے اسٹاف میں 50 فیصد کمی کے احکامات کے بعد بھارتی سفارتکاروں سمیت ہائی کمیشن کے 38 اہلکار پاکستان سے واپس بھارت روانہ ہو گئے ہیں۔ ایکپسریس نیوز کے مطابق 38 بھارتی شہریوں میں 6 بھارتی سفارتکار بھی شامل ہیں، تمام افراد واہگہ سے اٹاری سرحد پار کریں گے۔

دوسری جانب 100 پاکستانی بھی نئی دہلی سے واہگہ کے راستے واپس آئیں گے، واپس آنے والے پاکستانیوں میں ہائی کمیشن اہلکاروں کے اہلخانہ بھی شامل ہیں، بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے کے عملے کو نصف کرنے کا حکم دیا تھا جس کے ردعمل میں پاکستان نے بھی اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کو 7 روز کے اندر نصف کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Facebook Comments