کورونا وائرس کے نتیجے میں دنیا بھر میں ہلاکتوں کے اعداد و شمار

Corona Casualties
26مارچ2020
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کرگئی، جبکہ کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 21 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس نے 198 ممالک کو بری طرح متاثر کیا ہے اور اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں 21 ہزار افراد اس وائرس کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 52 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

اٹلی اور اسپین میں صورتحال

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک اٹلی میں اب تک 7503 افراد وائرس کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اٹلی کے بعد سب سے زیادہ متاثرہ ملک اسپین ہے جہاں 6 ہزار 47 سو 10 کیسز رپورٹ ہوئے اور 3434 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں صورتحال

امریکہ میں بھی کورونا وائرس نے تباہی مچا دی ہے جہاں 65 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 223 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 928 تک پہنچ گئی ہے۔

ایران میں صورتحال

ایران میں بھی 27 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جس میں سے 2077 افراد زندگی سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ فرانس میں اب تک وائرس 1331 لوگوں کی جان لے گیا جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 25 ہزار 233 ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کو غسل و کفن کیسے دیا جائے گا؟ فتویٰ جاری

واضح رہے کہ افریقی فٹبالر اور صومالیہ کے وزیر کھیل عبدالقادر محمد فرح کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ہیں، افریقی فٹبالر کا گذشتہ ہفتے کورونا وائرس کا نتیجہ پازیٹو آیا تھا اور وہ لندن کے نارتھ ویسٹ اسپتال میں زیر علاج تھے تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

Facebook Comments