شمالی کوریا کے میزائل تجربات پر جنوبی کوریا کو گہری تشویش

Kim Jong un Moon Jae in
22مارچ2020
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (سیئول) جنوبی کوریا نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا کے 2 بیلسٹک میزائل تجربات کورونا وائرس وبا سے پریشان دنیا میں مزید پریشانی پھیلانے کی سازش ہے۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے چیف آف اسٹاف نے دعویٰ کیا ہے کہ حریف ملک شمالی کوریا نے اپنے صوبے سونچون کے مشرقی ساحل کے کھلے سمندر میں مختصر رینج والے 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

جنوبی کوریا کے آرمی چیف نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی تباہ کاریوں سے ہر شخص خوف میں مبتلا ہے اور عالمی قوتیں اس مہلک وائرس سے بچنے کیلیے کمر بستہ ہے لیکن ایسے نازک مرحلے میں بھی شمالی کوریا جنگی جنون میں مبتلا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ شمالی کوریا کے سربراہ امریکی صدر سے کیا امید رکھتے ہیں؟ صدر ٹرمپ نے بتا دیا

دوسری جانب شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ میزائل تجربات پہلے سے طے شدہ وقت پر کیے گئے ہیں جس کا مقصد جارحیت نہیں بلکہ اپنی سرحدوں اور عوام کا تحفظ ہے اور یہ حق ہمیں عالمی آئینی قوانین بھی دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کے درمیان دو اہم اور غیر معمولی ملاقاتوں کے باوجود شمالی کوریا نے امریکا پر معاہدے کی پاسداری نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے میزائل تجربات دوبارہ شروع کر دیئے ہیں۔

Facebook Comments