بھارتی وزیر اعظم کا کراچی فضائی حادثے پر اظہار تعزیت

Narendra Modi
23مئی2020
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (نئی دلی) بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے کراچی طیارہ حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے پاکستان کے شہر کراچی میں ہوائی جہاز کے حادثے کے نتیجے میں جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

Facebook Comments